Wednesday, December 3, 2014

بے مقصد۔۔۔"دفاعی نمائش آئیڈیاز "2014





جگہ جگہ مین شاہراہیں کنٹینر لگاکر بند کردی گئی ہیں،  ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہے، ایمبولنس وقت پرہسپتال نہیں پہنچ پارہے، لوگوں کو دفتر پہنچے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بچے وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان تمام مسائل کا سبب " دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014" ہے۔ جس کے باعث شہر قائد کے عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ 
میں حکومت خصوصا افواج پاکستان چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں
۱۔ اس نمائش سے ملک کے عوام کو کیا فائدہ ہے، سوائے خواری کے ؟
۲۔ کیا کروڑوں ڈالر کے عوض یہ اسلحہ تمائش کے لئے خریدا گیا ہے؟
کیونکہ ہر معرکے میں ثابت ہوچکا ہے ان ہتھیار کا استعمال دشمن کے خلاف نہیں ہوتا اور نہ ہی سرحدوں کی حفاظت کر پائے ہیں۔  سقوط ڈھاکہ سے لے کر کرگل محاز تک کے قصے مثالی نمونے ہیں ان سے صرف اپنے شہریوں گولیاں چلائی جاتی ہیں۔
۳، اس نمائش کا مقصد کیا ہے؟
۴۔ کیا کبھی افواج پاکستان یا حکومتی طور پر اتنے بڑے کتب میلے کا انعقاد ہوا ہے؟
۵۔ شہر کے فلب میں یہ تماشا رچانے کے بجائے ان مقامت پر یہ  نمائش کیوں نہیں لگائی جو پہلے سے فوج کے قبضے میں ہے۔ یاد رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کا ایک بڑا رقبہ افواج کے قبضے میں ہے۔

یوں گماں ہوتا ہے کہ یہ تمام ہتھیار صرف نمائش کے لئے ہی خریدا گیا ہے

No comments:

Post a Comment