میں کیوں لکھتا ہوں؟


میں کیوں لکھتا ہوں؟؟؟ کیا ہمارا معاشرہ منافق ہے؟ نہیں معاشرے میں رہنے والے افراد منافق ہوتے ہیں۔ جس کے سبب معاشرہ منافق بن جاتا ہے۔ میں سوچتا ہوں اور یہ میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ معاشرے کا ہر"آدمی" "انسان" بن جائے، آدمی دوسروں کو جگانے سے قبل خود جاگ جائے اور دنیا کو بدلنے کا آغاز اپنی ذات سے کرے۔ میں معاشرے میں موجود ناانصافیوں اور ظلم کو روک تو نہیں سکتا اور نہ ہی "خالق کی مرضی" قرار دے کر "دعائیں معافیاں" مانگ کر خاموش رہ سکتا ہوں۔ اپنے جزبات اور احساسات کو الفاظ کی مٹی تلے دفن کرکے مجھے سکون ملتا ہے۔ یہی میرے لکھنے کی وجہ ہے۔

No comments:

Post a Comment