کسی مکان کو آگ لگی ہوئی ہوتو آگ لگنے کی وجوہات پرریسرچ کرنے سے پہلے آگ بجھانا فرض ہے۔
Thursday, January 19, 2012
..... نور......
میں بڑے غور سے آئینے میں اپنا عکس دیکھ رہا تھا ۔ لیکن مجھے اپنے چہرے پر وہ مطلوبہ چیز نظر نہیں
آ ہی تھی، جو میرے دوست کو بڑے عرصے بعد کے ملاقات کے بعد نظر آگئی تھی۔میں اپنے منہ کو آئینے کے اور قریب لے گیاحتیٰ کہ میری ناک آئینے سے ٹکراگئی اور میں اپنے عکس سے رُو برو ہوگیا۔ میرے بارہا کوشش کے باوجود مطلوبہ چیز ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔
میرا یہ دوست چھے (۶) مہینے کے طویل مُدت کے بعد مِلا تھا، اس پورے عرصے میں میںنے اپنے بال نہیں کٹوائے تھی، جو اب کافی لمبے ہوگئے ہیں۔ داڑھی موچھوں کے گِنیی کے بال بھی بکھرے ہوئے ہیں۔ ا نہی بالوں میں میرے دوست کو ایک چیز نظر آگئی تھی، جو مجھے ڈھونڈنے سے نہیں مِل رہی تھی۔ اس نے مجھے دیکھ کے کہا تھا ’’ماشااللہ تیرے چہرے پر نور آگیا ہی۔‘‘ لیکن مجھے وہ نور نظر نہیں آرہا ہی۔ میں آئینے کے سامنے اپنے عکس میں وہی ڈھونڈ رہا ہوں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment